ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتار ڈالے اور کار کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق

تیز رفتار ڈالے اور کار کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک)کراچی میں تیز رفتاری نے ایک اور جان لے لی۔
بخاری کمرشل میں ہونے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 21 نے حاصل کرلی،فوٹیج کے مطابق ٹریفک معمول کے مطابق چل رہا ہوتا ہے،کار یوٹرن لے کر دوسرے روڈ پر جانے کی کوشش کرتی ہے،اسی دوران ایک تیز رفتار ڈالا اس کو ٹکر مار دیتا ہے،ٹکر اتنی شدید ہوتی ہے کہ گاڑی کافی دور جا کر گرتی ہے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی تھی، حادثے میں کار میں موجود دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،حادثے کا شکار کار اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔