ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نولکھا پولیس اسٹیشن میں اہلکار گولی لگنے سے زخمی

نولکھا پولیس اسٹیشن میں اہلکار گولی لگنے سے زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور کے علاقے نولکھا پولیس اسٹیشن میں ایک پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا اہلکار کانسٹیبل احمد رضا ہے، جو فلائنگ اسکواڈ میں تعینات تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کانسٹیبل احمد رضا اپنی سرکاری ایس ایم جی گن چیک کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی، جو اسے جا لگی۔ واقعے کے فوراً بعد زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔