ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں ہِل گئیں

پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں ہِل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے، جس کی گہرائی صرف 10 میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیرو کے شہر سان پیڈرو سے صرف 6 کلو میٹر مغرب میں 6.1 شدت کا خوفنال زلزلہ آیا ہے، شدید زلزلے سے عمارتیں ہل گئیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔

 انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ہرنینڈو تاویرا نے مقامی ریڈیو اسٹیشن آر پی پی کو بتایا کہ "زلزلے کے جھٹکے وسطی ساحل (پیرو) تک محسوس کیے گئے، لیکن یہ ہلکا تھا، کچھ سڑکوں کے ساتھ کچھ لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہیں  لیکن پوکیو میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے"۔

 زلزلے کا مرکز لوکاناس صوبے کے پوکیو سے 23 کلومیٹر (14 میل) جنوب میں اور 97 کلومیٹر (60 میل) کی گہرائی میں تھا۔

اس سے قبل پیرو میں 11 مئی کو 4.3 سے 47 شدت تک کے 4 زلزلے، 12 مئی کو 5 شدت اور 15 مئی کو 5.2 شدت کا زلزلہ بھی آیا تھا تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔