ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج اور دیگر مجرموں نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر

 خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، آمنہ عروج اور دیگر مجرموں نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ڈارمہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، مجرمہ آمنہ عروج اور دیگر مجرموں نے سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردیں ۔

مجرمہ آمنہ عروج ،ذیشان قیوم اور ممنون حیدر نے سات ،سات سال قید کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کیں ، اپیلوں میں انسدادِ دہشت گردی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے،انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے مجرموں کی سزائیں سنائی تھیں ، اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ ٹرائل کورٹ نے سزا حقائق کے برعکس سنائی ،، استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کی سزا کو کالعدم قرار دیکر بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer