ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار

24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 24 کارندے گرفتار کر لئے ۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 122 ہتھیار، سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ 30 موٹر سائیکلز، 15 موبائل فونز، 05 مویشی، 20 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی ۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 321 اشتہاری، 149 عدالتی مفرور، 68 عادی مجرم  بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 04 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے، 04 زخمی، 03 گرفتار کیے گئے ۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔