سٹی 42 : ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران ڈھاکہ بنگلہ دیش سے آنے والے 2 مسافروں ڈیپورٹ جبکہ مسافر ساوتھ افریقہ سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے محمد جمشید نامی مسافر کو گرفتار کرلیا گیا، مسافر ایمرجنسی پاسپورٹ پر پرواز نمبر EK620کے ذریعے ساؤتھ افریقہ سے سیالکوٹ پہنچا، مسافر نے 2017 میں لاہور ائرپورٹ سے ملاوی اور پھر ساؤتھ افریقہ سفر کیا، مسافر ساؤتھ افریقہ ملازمت کرتا رہا اور غلط معلومات فراہم کر کے ساؤتھ افریقہ کا پاسپورٹ بھی حاصل کیا، بعد ازاں مسافر نے نیدر لینڈ کا ویزہ حاصل کیا اور سال 2023 میں نیدرلینڈ کا سفر کیا، نیدرلینڈ میں غیر قانونی قیام کے جرم میں مسافر کو گرفتار کر کے ساؤتھ افریقہ ڈی پورٹ کیا گیا،ساؤتھ افریقہ پہنچنے پر حکام نے مسافر سے اس کی سفری دستاویزات قبضے میں لے لیں ، مسافر کو جعلی دستاویزات اور فراڈ کے جرم میں ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہناہے کہ ایک اور کاروائی میں بنگلہ دیش سے آنے والے 2 مسافروں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا گیا ، مسافروں کی شناخت بھولن میاہ اور ایم ڈی ماہیم سرکار کے نام سے ہوئی، مسافر پاکستان آنے کا مقصد بتانے میں ناکام رہے، امیگریشن حکام نے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر مسافروں کو واپس ڈیپورٹ کر دیا ۔