ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے عوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 2058 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر بڑھ کر 3177 ڈالر ہو گیا ہے۔