ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوےکا1ہزار360ناکارہ مال بوگیاں اسٹیل ملزکوفروخت کرنےکافیصلہ

 پاکستان ریلوےکا1ہزار360ناکارہ مال بوگیاں اسٹیل ملزکوفروخت کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد : پاکستان ریلوے نے اپنی 1,360 ناکارہ مال بوگیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسٹیل ملز کو فروخت کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسٹیل ملز کی جانب سے بوگیوں کی کٹنگ (کٹائی) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

ریلوے حکام اور اسٹیل مل انتظامیہ کے درمیان فی کلوگرام قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ویگن کا وزن تقریباً 10 ٹن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سے قبل بھی غیر فعال اثاثہ جات کو فروخت کر کے آمدنی حاصل کرنے کی کوششیں کی ہیں۔