ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استحکام پاکستان پارٹی کا یومِ تاسیس پر لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کا یومِ تاسیس پر لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے یومِ تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں لاہور میں بڑے پاور شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے آئندہ ہفتے صوبائی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یومِ تاسیس کی تقریبات آئندہ ماہ منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں لاہور اور پنجاب کے تمام عہدیداروں کو شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مشاورتی رپورٹ کی روشنی میں لاہورورکرکنونشن کی حتمی تاریخ کافیصلہ کرےگی۔

ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور بھرپور پاور شو کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، جبکہ کنونشن کی تاریخ اور مقام پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس کے بعد ایک جامع رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔