ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 43 ایتھلیٹس میں کیش انعامات،تعریفی اسناد تقسیم

پنجاب پولیس کے 43 ایتھلیٹس میں کیش انعامات،تعریفی اسناد تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : آئی جی پنجاب نے پولیس ایتھلیٹس کی شاندارکارکردگی پر43پولیس ایتھلیٹس کیلئے22لاکھ15ہزارکیش انعامات،تعریفی اسنادکی منظوری دی۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنےکیش انعامات اورتعریفی اسنادکی منظوری دی۔انعامات حاصل کرنیوالوں میں اتھلیٹس، کوچز اور مینجرز کھلاڑی شامل ہیں۔رواں سال پولیس ایتھلیٹس نےمختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 18میڈلزحاصل کیے۔میڈلزجیتنےوالوں میں 4 خواتین پولیس ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

پولیس ایتھلیٹس نے 3گولڈ، 4 سلور، 11 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔پولیس کھلاڑیوں نےباڈی بلڈنگ،گالف ٹورنامنٹ میں میڈلزجیتے۔ویٹ لفٹنگ،ریسلنگ،جوڈو،ووشوکنگفو،رسہ کشی میں بھی میڈلزجیتے۔

   آئی جی پنجاب  کا کہنا ہے کہ  پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی وصوبائی سطح پرکامیابیاں سمیٹ رہی ہیں،قومی کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔