ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی

ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر تمام کمپنیوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عالمی معیار کے سائبر سیکیورٹی اقدامات کو فوری طور پر اپنائیں تاکہ اپنے ڈیٹا، نیٹ ورک اور کاروباری ساکھ کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کمپنیوں نے سائبر سیکیورٹی پروٹوکولز پر عمل نہ کیا تو ان کے آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں، قیمتی ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں درج ذیل اہم اقدامات سسٹمز تک رسائی پر سخت کنٹرول، نیٹ ورک میں موجود کمزوریوں کا بروقت خاتمہ ، سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمت عملی، ملازمین اور صارفین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اپنانے پر زور دیا گیا ہے:

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ وہ مالیاتی اور معلوماتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور تمام کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری سنجیدہ اور موثر اقدامات کریں۔