ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   کرکٹر لڑکیوں کا یوم تشکر پر شہدا کیلئے خراجِ عقیدت

City42, Youm e Tashakar , Pakistan India War May 2025 , PAK-India War
کیپشن: کراچی مین ہو رہے قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے تمام کھلاڑیوں سے شہدا کیلئے فاتحہ کہی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کی  کرکٹر لڑکیوں نے یوم تشکر   پر اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میچوں کا آغاز شہیدوں کی قربانی کو یاد کر کے کیا۔

قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آج ہونے والے میچوں سے پہلے  تمام کھلاڑیوں نے وطن کی آزادی کے دفاع کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کے لیے دعا کی۔

چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک اسٹیڈیم کراچی جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر  شہیدوں کے لئے دعا کی گئی۔  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنی گفتگوؤں میں معکہِ حق کے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کرکٹر لڑکیوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم سب کو  اپنے شہدا  پر بے پناہ فخر ہے۔ ہم شہیدوں کے خاندانوں کو سعادت مند خاندان سمجھتی ہیں۔ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔