ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 283 ٹریفک حادثات، 300 افراد زخمی

لاہور میں 283 ٹریفک حادثات، 300 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 283 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 300 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 114 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 186 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ 
 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔