ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہلم جیل سے رہائی اور ڈسٹرکٹ جیل سے نکلتے ہی راولپنڈی پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت محمد علی خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا اور اڈیالہ جیل لے گئے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی محمد خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔