ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی سنجے گنگوانی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آپ میری پانچ سال کی اسمبلی کی ہسٹری دیکھیں تو میں نے ہمیشہ ایشوز پر بات کی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ 9مئی کو فوجی املاک کو نذرآتش کرنے کی مذمت کرتا ہوں،اس طرح کے واقعات سیاست میں ہیں تو میرا جیسا شخص پارٹی کیا سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،سنجے گنگوانی کاکہناتھا کہ جو بھی ان واقعات میں ملوث ہے چاہے وہ پی ٹی آئی کارکن ہیں یا کسی اور گروہ ،ان کوقرارواقعی سزا ملنی چاہئے۔