بانی پی ٹی آئی سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

 بانی پی ٹی آئی سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: بانی پی ٹی آئی سے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ 

 بانی چئیرمین کی تینوں بہنیں سیف اللہ نیازی کے ہمراہ موجود تھیں، ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ، ملاقات میں پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ 

بانی پی ٹی آئی نےسیف اللہ نیازی کو بطور چیف آرگنائزر، تحریک انصاف کی بحالی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، کہا کہ تحریک انصاف کی بحالی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران سیف اللہ نیازی کی بانی چئیرمین سے اڈیالہ جیل میں دوسری ملاقات ہے۔ سیف اللہ نیازی کو تاحال پی ٹی آئی چیف آرگنائزر کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔