وکلارہنماؤں کا کل صوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان

 وکلارہنماؤں کا کل صوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف  : وکلارہنماؤں کی جانب سے کل صوبہ بھرمیں ہڑتال کااعلان کردیا گیا ۔ 
وکلارہنماؤں نے کل لاہورہائیکورٹ بار میں مکمل ہڑتال کااعلان کردیا، کہنا ہے کہ ہم عدالتوں کیخلاف نہیں، صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر ذمہ دار پولیس افسران کو معطل کیا جائے۔ 
وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کچہری سے متعلق متنازعہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، 73روز سے ہڑتال کرتے رہے ہیں۔ صدر لاہور بار کی قیادت جب جی پی او چوک پہنچی تو پولیس نے شیلنگ شروع کردی ۔ احسن بھون بھی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔ 50 سے زائد وکلاء زخمی ، گرفتاربھی ہوئے۔ دہشتگری کی دفعات لگائی گئیں تو سمجھیں گے کہ پنجاب حکومت کارروائی کررہی ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کل تمام ہائیکورٹ بار ز اور صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگی۔ اگر وکلاء رہا نہ کیے گئے تو راست اقدام اٹھائیں گے۔

دوسری جانب سیکرٹری ہائیکورٹ بار کا کہنا ہے کہ وکلاء کل لاہور ہائیکورٹ بار میں مکمل ہڑتال کریں گے ،  کل ریلیاں نکالیں گے، پر امن احتجاج کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار وکلاء کو فوری رہا کیا جائے۔

صدر لاہور بار منیر بھٹی کا کہنا ہے کہ 8 مئی کو ہر سال یوم سیاہ منائیں گے ، اگر وکلا کو رہا نہ کیا گیا تو دھرنا دیں گے ۔ 
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کامران بشیر مغل کا کہنا ہے کہ وکلاء کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ہمیں رات کو پیغامات آ رہے تھے کہ احتجاج ختم کر دیں۔ زید المعیاد شیل اور کیمیکل ملا پانی وکلاء پر پھینکا گیا ۔ پچاس سے زیادہ وکلا زخمی اور پچاس سے زیادہ گرفتار ہیں۔