ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

معروف اداکارہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راحیل بیگ:معروف ٹی وی اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شبیراں چنا گزشتہ ماہ ایکسیڈنٹ کے بعد زیر علاج تھیں،تاہم وہ آج چل بسی،شبیراں چنا سندھی ڈراموں کی اداکارہ تھیں،وہ پی ٹی وی کے ڈراموں میں بھی نام کما چکی ہیں۔

  وزیراعلیٰ سندھ نے مراد علی شاہ نے مشہور ٹی وی اداکارہ شبیر اں چنا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے مرحومہ کی زندگی بچانے کیلئے بھرپور کوشش کی،مرحومہ کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ کی بلند درجات اور فیملی کیلئے صبر کی دعاکی۔

 24 اپریل کو نوابشاہ میں تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں معروف پاکستانی سندھی اداکارہ شبیراں چنا 2 ساتھیوں نادیہ چنا اور غنی چنا سمیت شدید زخمی ہوگئی تھیں,ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا .

 وزیراعلیٰ سندھ نے شبیراں چنا کے علاج معالجے کے لیے ہر بہتر سہولت کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت کو احکامات جاری بھی کیے تھے ,وزیر ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے بھی اداکارہ کے علاج کی سفارش کی تھی ، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر ڈاؤ ہسپتال کو لیٹر بھی جاری کیا تھا.