دنیا کے پہلے جامع کرپٹو کرنسی قوانین کی منظوری

 دنیا کے پہلے جامع کرپٹو کرنسی قوانین کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: یورپی یونین کے رکن ممالک نے دنیا کے پہلے جامع کرپٹو قوانین کی منظوری دے دی۔برسلز میں یورپی یونین کے فنانس منسٹرز کے اجلاس میں قوانین کی منظوری کے بعد مسودے کو  یورپی یونین کی پارلیمنٹ  بھیجا گیا تھا جہاں سے منظوری کے بعد 2024 سے قوانین لاگو ہونے کا امکان ہے۔

سوئیڈن کی وزیر خزانہ ایلزبتھ سوانٹیسن کا کہنا تھا کہ کرپٹو ایکسچینج فرم ایف ٹی ایکس کے دیوالیہ ہونے کے بعد کرپٹو کیلئے فوری قوائد و ضوابط طے کرنے کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا گیا جس کے بعد کرپٹو کرنسی کے منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ اور کسی بھی غلط استعمال کوروکنے کیلئے یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کی حالیہ کوشش سامنے آئی ہے۔

کرپٹو کرنسی کے نئے قوانین کے مطابق یورپی یونین کے 27 ممالک کے بلاک سے لائسنس لینے کیلئے کرپٹو کرنسی جاری کرنے والی فرم کو کرپٹو اثاثوں اور تجارت کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ اثاثوں کو ٹوکنائز کرنے اور  ویلیو کو مستحکم رکھنا ہوگا۔

وزرائے خزانہ اجلاس میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کیلئے کرپٹو اثاثاجات کی آسان ٹرانسیکشن کو روکنے اور ٹریس کرنے کی تجویز پربھی اتفاق کیا گیا تھا، نئے قوانین کے تحت جنوری 2026 سے سروس پروائیڈرز کرپٹو اثاثہ جات ارصال اور وصول کرنے والوں کے نام محفوظ رکھنے کے پابند ہوں گے۔

نئے قوانین میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے ایک دوسرے سے تعاون کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے کہ کرپٹو اثاثہ جات کی ٹرانسیکشن، ٹیکس اور ایکسچینج کے معاملات پر رکن ممالک کس طرح ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے پابند ہوں گے۔

کرپٹو فرمز کا کہنا ہے کہ وہ غیر یقینی نہیں بلکہ مستحکم قوانین چاہتے ہیں،انہوں نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی یورپی یونین کے قوائد کی پیروی کریں اور سرحد پار کاروبار کیلئے عالمی سطح پر طریقہ کار تیارکریں۔