ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو؛فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ڈانس

ویڈیو؛فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ڈانس
کیپشن: Yumna Zaidi dance
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) اداکارہ یمنیٰ زیدی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جو کہ فلمی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، سوشل میڈیا اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے جس کو 1 لکھ 21 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ سین کرنے کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، 2018 میں اداکارہ کو ' بیسٹ ایکٹرس' کا ایوارڈ ملا،2020 میں لیکس سٹائل ایوارڈ  شو میں بھی بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شمار چند ان اداکاراؤں میں ہوتا جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا الگ مقام حاصل کرتے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ شاعری، موسیقی اور سفر سے لگاؤ رکھنے والی اداکارہ کی مقبولیت  میں مزید اضافہ کی وجہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والےمشہور ڈرامہ ' پری زاد' اور صنف آہن سے مزید ہوئی۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری موجود ہے، یمنیٰ زیدی کی یہ ویڈیو نئے پروجیکٹ کے لئے تیار ہونے سے قبل بنائی گئی،13 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ ان کے بال سنوارے کے بعد ان کو پکڑے جھوم رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں کچھ آدمیوں کی آوازیں بھی اور میوزک بھی سنائی دے رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)

M .SAJID .KHAN

Content Writer