ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی دھماکے میں اہم پیشرفت،موٹر سائیکل مالک کا پتا چل گیا

کراچی دھماکے میں اہم پیشرفت،موٹر سائیکل مالک کا پتا چل گیا
کیپشن: Karachi Blast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ کے قریب بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،تحقیقاتی اداروں نے دھماکے میں مبینہ استعمال کی گئی موٹر سائیکل کا پتا لگا لیا ۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کا سراغ تباہ شدہ چیسزکے حصے جوڑ کر لگایا گیا،پولیس نے موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش میں گلستان جوہر میں چھاپابھی مارا۔

دوسری جانب  دھماکے کی رپورٹ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تیار کرلی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ کے قریب ہوا دھماکا آئی ای ڈی بلاسٹ تھا، جس میں چار سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، جو موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دھماکا خیز مواد کے ساتھ بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے، دھماکے سے پولیس موبائل کے سامنے کا حصہ تباہ ہوا۔بی ڈی ایس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں 1 رکشہ اور 5 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے کھارادر میں بولٹن مارکیٹ کےقریب ہوئے دھماکے میں 1خاتون جاں بحق اور 16افرادزخمی ہوئے تھے۔