لمز کے طلبہ نےاندرون لاہور کو ایکسپلور کرنا آسان بنا دیا

لمز کے طلبہ نےاندرون لاہور کو ایکسپلور کرنا آسان بنا دیا
کیپشن: khoji app
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: اگر آپ نے اندرون لاہور کی خوبصورتی دیکھنی ہے یا اسے ایکسپلور کرنا ہے تو با آسانی کرسکتے ہیں،  آپ کی یہ مشکل لمز کے اساتذہ اور طلباء نے لاہوری کھوجی ایپ بناکر پوری کر دی ہے۔

اگر آپ کو اندرون لاہور جانے کا اتفاق ہوا ہو تو یقینا آپ کو معلوم ہوگا کہ وہاں کی تنگ گلیاں کیسی ہیں جہاں گاڑی پر سفر کرنا تو درکنار اکثر پیدل چلنا بھی مشکل ہوتا ہےلیکن ابھی بھی بیشتر لاہوری اندرون لاہور کی اصل حقیقت سے ناواقف ہیں کہ وہاں کون سے تاریخی مذہبی اہمیت کے حامل مقامات ہیں جہاں آج تک رسائی ممہن نہیں ہو سکی ہوگی۔ یہ مشکل اب لمز کے اساتذہ اور طلباء نے لاہوری کھوجی ایپ بنا کر پوری کر دی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر علی کاظمی کے مطابق لیکچر "واکنگ ان دا سٹریٹ" سے لاہوری کھوجی ایپ کا ایک سالہ سفر آسان نہ تھا اندرون لاہور کی ابھی بھی ایسی جگہیں موجود ہیں جن کی لوکیشن گوگل پر اپلوڈ نہیں ہو سکتی, پروفیسر ڈاکٹر علی کاظمی کے مطابق اس ایپ کا سہرا ان سمیت سربراہ پروفیسر سلمان شاہد،ریسرچر فیضان عباس نقوی اور طلباء کو جاتا ہے. 

Malik Sultan Awan

Content Writer