جمعتہ الوداع اور  عید الفطر کے اجتماعات کی اجازت

 جمعتہ الوداع اور  عید الفطر کے اجتماعات کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کی صورتحال کے پش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور  عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پولیس نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کیے جائیں گے اور دونوں مواقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔


جواد رفیق ملک کا کہنا تھا کہ بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں تاجر تنظیموں کی مدد سے ایس او پیز پر عملدر آمد کرایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں انفرادی کارروائی کی بجائے پوری مارکیٹ سیل کی جائے۔ہفتےمیں چار دن کاروبارکی اجازت ہے، تین دن مکمل لاک ڈاون رہے گا، اس دوران ٹائیگر فورس کارآمد ہیومن ریسورس ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔

 یاد رہےکورونا  وائرس سے مزید 5 شہری جاں بحق ہو گئے24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں  کورونا وائرس کے 112 نئے مریض سامنے آگئے۔ لاہور میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔

لاہور میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6918 ہوگئی۔63 روز کے دوران لاہور میں 93 اموات کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے287 نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 14201 ہو گئی۔  کورونا وائرس سے اب تک کل 245 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 4757 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کل 155247 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور میو ہسپتال میں315 زیرعلاج مریض ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer