روزے داروں پر قدرت مہربان ، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

 روزے داروں پر قدرت مہربان ، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) رمضان کے پہلے روزے ہی قدرت اہلیان لاہور پر مہربان ہوگئی، لاہور  کے  مختلف علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی  ہوائوں سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

قدرت روزے داروں پر مہربان ہوگئی، رحمتوں کے مہینے کے پہلے روز ہی لاہور شہر کو بادلوں نے اپنی آغوش میں لے لیا۔ سورج چھٹی پر چلا گیا، جس سے شہر اور گردو نواح کا موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی کے ستائے لاہوریوں نے موسم بہتر ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔ شہریوں خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے تفریح گاہوں کا رُخ کرلیا۔

محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 38 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

روزہ دار گرمی سے پریشان نہ ہوں کیونکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز  تک مزید بارش کی پیشگوئی کردی جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آجائے گی۔