ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم کا ملک میں ایندھن کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار

نائب وزیراعظم کا ملک میں ایندھن کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت پیٹرولیم سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

نائب وزیراعظم  نے  ملک میں ایندھن کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِاعظم نے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے سپلائی چین پر سخت نگرانی برقرار رکھنے کا حکم دیا اور صارفین کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

نائب وزیرِاعظم نے وزارتِ پیٹرولیم کو مارکیٹ پر قریبی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ملک بھر میں ایندھن کی مستحکم فراہمی کے لیے رابطہ کاری مضبوط بنانے کا حکم دیا۔

اعلیٰ سطح اجلاس میں وفاقی وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی