ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 53سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی

پنجاب پولیس کے 53سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پولیس کےسینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ 

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے اسی ہی سلسلے کا پروموشن بورڈ اجلاس ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو شارق کمال صدیقی کی سربراہی میں ہوا۔
اجلاس میں اے آئی جی ایڈمن فاروق سلطان، ڈپٹی ڈائریکٹر حمیر احمد اور اے ڈی ایڈمن افتخار انور شریک ہوئے۔
اجلاس میں میرٹ پر پورا اترنے والے 53 سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔ اے آئی جی ایڈمن نے پروموشن کا نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیاہے ۔
 آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ کارکردگی، سنیارٹی اور قابلیت کی بنیاد پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیرئیر کا حصہ، ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے ۔