ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کی مختلف کارروائیاں ، چوری ،راہزنی میں 5 اور گٹکا فروشی میں 5 ملزم  گرفتار

لاہور پولیس کی مختلف کارروائیاں ، چوری ،راہزنی میں 5 اور گٹکا فروشی میں 5 ملزم  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کی مختلف کارروائیاں ، چوری ،راہزنی میں 5 اور گٹکا فروشی میں 5 ملزم  گرفتار ہوئے ۔

مسلم ٹاؤن اور چوکی نیاز بیگ پولیس کی مختلف کارروائیوں میں چوری، راہزنی، جھپٹا مارنے کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرلیے ۔ 
چوکی نیاز بیگ پولیس نے مرید وال قبرستان سے ثمر عباس اور علی حسنین کو پکڑا۔مسلم ٹاؤن پولیس نے ملزم طیب، علی رضا اور اکمل کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے 4 موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا

بھاٹی گیٹ پولیس نے  کارروائی کرکے  4 گٹکا فروش گرفتار کرلیے ۔گرفتار ملزموں میں انصر، عقیل، شبیر اور قمر شامل، مقدمات درج کرلیے ۔
ملزمان سے ڈرموں میں محفوظ شدہ 100 کلو گٹکا برآمد ہوا۔