سٹی 42: لاہور میں قانون کے رکھوالے بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگےمختلف تھانوں میں پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف 12 مقدمات درج کرلیے گئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2026 کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 12 مقدمات درج ہوئےہیں ۔
درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 21 اہلکار نامزد کئے گئے، جن میں 3 سب انسپکٹر، 5 اے ایس آئی سمیت 13 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہوئےہیں ۔
مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے اور سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث مقدمات درج ہوئےہیں۔
پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں پولیس کے خلاف 3، 3 مقدمات درج ہوئےجبکہ صدر، سٹی اور کینٹ ڈویژن میں پولیس کے خلاف 2، 2 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔