ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، بڑے منشیات سپلائر سمیت 5  افراد گرفتار

راولپنڈی: پولیس کی کارروائی، بڑے منشیات سپلائر سمیت 5  افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پولیس نے بڑے منشیات سپلائر سمیت 5  افراد گرفتار کرلیے، جن سے ساڑھے 16 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی۔ زیر حراست شخص نے کالج یونیورسٹیوں سمیت شہر بھر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، زیر حراست شخص قبل ازیں منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔ دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 2 کلو 40 گرام چرس برآمد کی۔ 

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو400 گرام چرس برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1کلو260 گرام چرس برآمد کی۔ اسکے علاوہ سول لائنز پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو 100گرام چرس برآمد کی۔