ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر توانائی کی زیر صدارت اہم اجلاس، سستی توانائی کے منصوبوں پر غور

صوبائی وزیر توانائی کی زیر صدارت اہم اجلاس، سستی توانائی کے منصوبوں پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو  دلشاد: صوبائی وزیر توانائی فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت  اجلاس میں پنجاب میں سستی اور پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری ماجد اقبال اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آف گرڈ پاور جنریشن کے لیے سولر، ویسٹ ٹو انرجی اور ہائیڈرو پاور منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ  واسا پنجاب اور اورنج لائن ٹرین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال ہوا تاکہ سرکاری اداروں کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

مزید برآں، قائداعظم سولر پارک میں 150 میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی زیر غور آیا کہ پنجاب کے صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے مختلف ماڈلز اپنائے جائیں اور صنعتی گرڈز کے ساتھ منسلک مقامی سولر پاور پلانٹس لگائے جائیں۔

صوبائی وزیر توانائی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر جلد پیشرفت کے لیے حتمی ڈرافٹ تیار کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صنعتی ترقی کے لیے سستی اور قابلِ اعتماد توانائی ناگزیر ہے، اور حکومت اس سلسلے میں مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔