وقاص احمد: برکی کے علاقے میں 10 ماہ کے بچے حسین کی پر اسرار موت کے بعد خاندانی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق، لے پالک باپ معظم نے بچے کی موت کا الزام اس کی حقیقی والدہ ثمرہ پر لگا دیا ہے۔
واقعے کے پس منظر میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈوگرا گاؤں کے ماجد نے اپنی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بھائی معظم کو اپنا بیٹا دے دیا تھا، جس کے بعد سسرالی اور والدہ کے درمیان کئی اختلافات پیدا ہوئے تھے۔
چند روز قبل حقیقی والدہ ثمرہ جھگڑے کے بعد میکے چلی گئی تھی۔ بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے میو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ انتقال کر گیا۔
ذرائع کے مطابق سسرالیوں کی طرف سے حقیقی والدہ پر بچے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حسین کی موت کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔