ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت ملک بھر سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ

متاثرہ ممالک میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی شامل ہیں۔

 لاہور سمیت ملک بھر سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:مشرقی وسطیٰ میں اچانک جنگ میں شدت آنے کے بعد پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر،  جبکہ آ ج بھی   101 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق، عرب امارات سمیت مختلف ممالک کے لیے خصوصی پروازیں ایک بار پھر معطل کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور سمیت ملک بھر سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جبکہ گزشتہ 18 روز کے دوران آٹھ ائیرپورٹس سے تقریباً دو ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

متاثرہ ممالک میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی شامل ہیں۔

 ائیر لائنز نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے قبل مکمل معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں کو واپس گھر جانا پڑا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھی مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان کے فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گئے ،  جبکہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے تقریباً 90 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

 ذرائع کے مطابق کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر جانے اور وہاں سے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

 ایئرپورٹ حکام  نے بتایا ہے  کہ گزشتہ سترہ روز سے پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر ہےجبکہ  اس دوران اب تک مجموعی طور پر 1955 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔