ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار ؛ ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی

 خضدار ؛ ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے کوشک میں ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ 

ایس ایس پی خضدار جاوید زہری نے بتایا کہ کوشک میں نامعلوم افراد نے ایس ایچ او قادرشیخ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں ایس ایچ او قادرشیخ کے والد اور ان کے بھائی کے 4 بچے زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او قادر شیخ کے والد کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا اور بچوں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی خضدار نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔