ویب ڈیسک:ضلع کرم کے وسطی علاقے ذیمشت، کنڈالی، تسخی اوراوٹ میں جنگلی بھیڑیے نے مقامی افراد پر حملہ کرکے بچے سمیت 9 افراد کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے وسطی علاقے ذیمشت، کنڈالی، تسخی اوراوٹ میں جنگلی بھیڑیے نے مقامی افراد پر حملہ کرکے بچے سمیت 9 افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق بھیڑیئے نے صبح سویرے حملہ کیا، بھیڑئے کے حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال کے ذرائع زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔