ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب

لاہور کے مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر لاہور میں اسلحہ کی نوک پر کار چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری ،مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب ہوئے ۔

 تفصیلات کے مطابق  رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 3 کاریں چھینی گئیں،صدر ڈویژن سے 2، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔

 کینٹ اور سول لائنز ڈویژن سے 6، 6 کاریں چوری ہوئیں،صدر ڈویژن میں کار چوری کے 4، سٹی ڈویژن میں 3 مقدمات درج کئے گئے۔

 پولیس کے مطابق دو ماہ کے دوران اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کار چوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔