ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں شادی کی آفر، اداکار نے جواب بھی دیدیا

میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں شادی کی آفر، اداکار نے جواب بھی دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میکال ذوالفقار، جو اپنی پرکشش شخصیت اور بے پناہ اداکاری کی وجہ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

میکال نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی، تاہم 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی، میکال کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی پرورش کو وہ اب اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔ طلاق کے بعد میکال نے خود کو اپنی بیٹیوں کی پرورش کے لیے وقف کر دیا اور ابھی تک دوسری شادی نہیں کی۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار نے ایک رمضان اسپیشل شو میں شرکت کی، جہاں ایک مداح نے لائیو کال کے ذریعے ان سے شادی کی پیشکش کی۔

کالر نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وہ بہت پسند ہیں! میں ان کی بہت بڑی فین ہوں اور میں ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے؟ براہ کرم مجھے بتائیں کہ میں ان سے شادی کیسے کر سکتی ہوں، کیونکہ میں واقعی ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔

میکال نے جواب دیتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا، ایسی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں۔ جب میں آپ سے ملوں گا، تب جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوں۔

میکال کے جواب نے اس غیر متوقع تجویز کو مزید ہنسی مذاق کا رنگ دے دیا، تاہم ندا یاسر نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں کیونکہ یہ رمضان کے مہینے کا اسپیشل شو ہے، نہ کہ ان کی عام ٹرانسمیشن۔