ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 

سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز  اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا ہے۔