عبدالعلیم خان کا این اے 117 کے سابق ،وائس چیئرمینوں اور سابق کونسلرز کے ہمراہ افطار ڈنر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :  وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے این اے 117 کے سابق چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور سابق کونسلرز کے ہمراہ افطار ڈنر کیا۔ 

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ترقیاتی کاموں کو مربوط انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا، کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے پہلے سیوریج اور دیگر امور یقینی بنائیں گے، طویل عرصے سے زیر التوا عوامی مفاد کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔  این اے 117 میں مرکزی دفتر قائم اور دونوں ایم پی ایز کے ساتھ مل کر کام ہو گا،  این اے 117اور پی پی 145، 146کی ترقی کے لئے مربوط لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں۔ 

عبدالعلیم خان کو  وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ 

این اے 117 کی پی پی 145 اور 146 کے اراکین پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان اور غزالی سلیم بٹ نے بھی شرکت کی، اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود، سابق ایم پی ایز شعیب صدیقی، قیصرامین بٹ اور رانا اقبال اور میاں جنید ذوالفقار بھی شریک ہوئے۔