این سی بی انٹرپول کی کارروائی، مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

این سی بی انٹرپول کی کارروائی، مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب سیف : این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب  اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔ 

ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم  غلام یاسین راجن پور پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، بعد ازاں ملزم کو اسلام آباد ائرپورٹ پر متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

واضح رہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔