آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کیلئے نامزدگی فارم جمع کرادیئے

 آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کیلئے نامزدگی فارم جمع کرادیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی : سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو مرحومہ کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 207 پر ضمنی الیکشن کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرادیئے۔

 بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ میں ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر نامزدگی فارم جمع کرائے، اس موقعے پر سندھ کی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ این اے 207 سے عام انتخابات میں صدرمملکت آصف علی زرداری منتخب ہوئے تھے۔