زلمی کو شکست دیکر دفاعی چیمپئن لاہور فائنل میں پہنچ گئی

Psl 8,Peshawar zalmi,Lahore Qalandars,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)دفاعی چیمپئن لاہور قلندر پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ سیزن 8کے فائنل میں پہنچ گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا دوسراایلیمینٹر میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں  پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا ،زلمیز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ، جس کے جواب میں لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

 پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 اور کپتان پشاور زلمی بابر اعظم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے ، لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا  اور  شاہین شاہ  نے ایک آؤٹ کیا ۔