اسٹیٹ بینک کا 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر  50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کی اجازت دیدی ہے، یہ یادگاری سکہ 17 مارچ 2023ء سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے تمام تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا۔

سال 2023ء سینیٹ کی گولڈن جوبلی کا سال ہے اس مناسبت سے یادگاری سکہ جاری کیا جارہا ہے، سکے کا وزن 13.5 گرام اور یہ تانبے اور نکل کے دھاتی اجزا یعنی (75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل) پر مشتمل ہے۔

سکے کی ایک طرف ہلالی چاند اور پانچ نوکوں پر مشتمل ستارہ موجود ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے جبکہ چاند ستارے کے اوپر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے الفاظ اردو اسکرپٹ میں کندہ کیے گئے ہیں۔

سکے کی پچھلی طرف پاکستان کی سینٹ کے امتیازی نشان کو 50 کے فنکارانہ عددی الفاظ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس امتیازی نشان کے اوپر دائرے کے ساتھ اردو اسکرپٹ میں پاکستان سینٹ گولڈن جوبلی کے الفاظ کندہ ہیں، سینیٹ کے امتیازی نشان کے نیچے گولڈن جوبلی کی مدت (1973-2023) درج ہے۔