ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

Lahore karyana merchants,
کیپشن: azadi Interchange Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)رمضان المبارک کی آمد آمد ،لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے 20 سے زائد بنیادی اشیائے ضروریہ دالیں،گھی آئل ،بیسن ،کھجوروں سمیت دیگر اشیا پر 10 سے 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ماہ مبارک کے دوران تمام دالیں، آئل اور گھی ،کھجوروں شربت بیسن اور دیگر اشیا پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدر لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمد عارف کہتے ہیں تمام کریانہ شاپس پر 10 سے 20 فیصد رعایت کے حوالے سے فلیکسز آویزاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غریب طبقے کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔