طلبہ کی موجیں؛سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

طلبہ کی موجیں؛سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: School
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر کے پرائیویٹ سکولوں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسم بہار کے آغاز کے بعد شہر کے نجی سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔نجی سکولوں کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق  سکولوں میں  چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔

جبکہ پنجاب حکومت  کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا  ہے۔ طلباء کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور  کلاس1 تا 8  کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر