اسپیشل آپریشن رینجرز ٹروپس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب 

اسپیشل آپریشن رینجرز ٹروپس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب 
کیپشن: Rangers Passing Out Prade
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسپیشل آپریشن رینجرز ٹروپس کورس سیریل 30 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب  کاانعقاد کیا گیا۔پریڈ کی تقریب     رینجرز بیٹل اسکول، رکھ ٹیڑا میں ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق  تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی  رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین تھے۔انہوں نے کمانڈوز کے انسداد دہشت گردی کے مظاہرے کو دیکھا ، اورجوانوں کے بحران کی صورتحال سے نمٹنے میں ان کی تربیت، چستی اور فوری ردعمل کو سراہا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب  کا کہنا تھا کہ فورس بہادری کی بھرپور تاریخ رکھتی ہے اور اس نے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔اس وقت پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے جہاں پنجاب رینجرز اندرونی سیکیورٹی کے انتظامات میں غیر معمولی کام کر رہی ہے۔سخت تربیت کامیابی سے مکمل کرنے پر رینجرز جوانوں مباکباد کے مستحق ہیں۔

ڈی جی   رینجرز پنجاب نےپوزیشن حاصل کرنے والےجوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور کامیاب کمانڈوز کے سینے پر بیجز بھی لگائے۔