لاک ڈاؤن؛ 6 بجتے ہی مارکیٹس بند

 لاک ڈاؤن؛ 6 بجتے ہی مارکیٹس بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کورونا وائرس کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر بھر میں 6 بجتے ہی مارکیٹس بند کروا دی گئیں، شہر میں تمام کاروباری مراکز بند، کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھلے رہیں گے۔

 کرونا وائرس کے تحت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت 6 بجتے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام کاروباری مراکز بند کروا دئیے گئے، تمام کاروباری مراکز و شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہونے سے جہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی وہیں کاروباری حضرات بھی متاثر ہوں گے۔

شہر کی تاجر برادری، تاجر تنظیموں کی جدوجہد کسی کام نہ آئی۔انجمن تاجران کے مختلف دھڑے، انجمن تاجران نعیم میر گروپ، انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ، قومی تاجر اتحاد سمیت دیگر تنظیموں کی لاکھ کوششوں کے باوجود حکومت مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروبار کے اوقات کار نہیں بڑھائے۔

شام چھ بجتے ہی عابد الیکٹرونکس مارکیٹ، فیروز پور روڈ، اچھرہ، کار مارکیٹس، وال سٹی مارکیٹس، شمالی لاہور کی مارکیٹیں بھی بند کردی گیئں ۔انجمن تاجران کے تاجر قائدین اور ریٹیل سیکٹر کی تاجر برادری حکومت سے سخت نالاں ہے،انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے بڑے احتجاجی مظاہرے کی کال دے دی۔

واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کےپیش نظر ضلعی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer