ندا یاسر نے اداکار عدنان ٹیپو کو تھپڑ جڑ دیے

ندا یاسر نے اداکار عدنان ٹیپو کو تھپڑ جڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور کامیڈین اداکار عدنان ٹیپو کو اداکارہ ندایاسر نے 1 نہیں بلکہ 21 تھپڑ رسید کردیے،یہ بات اس وقت سامنے آئی اداکار عدنان نے خود اس کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں کے مشہور اداکارعدنان ٹیپو نے اپنی زندگی میں رونماں ہونے والے ایک یاد گار واقعہ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اس بات کا انکشاف کیا کہ معروف اداکارہ ومیزبان ندایاسر نے اُنہیں 21 تھپڑ مارے تھے۔اپنی زندگی کے اس دلچسپ واقعہ کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ڈرامے کا سین تھا جس میں ندایاسر اور میں پرفارم کررہے تھے، اس میں ندا یاسر کےہاتھ سے 21 تھپڑ کھانے تھے اور انہوں نے ایسا کیا۔

عدنان ٹیپو کا مزید کہنا تھا بعد میں مجھے محسوس ہوا کہ ندا یاسر  کےبھاری ہاتھ سے تھپڑ کھانے کے بعد مجھے چکرآنے لگے،ندا یاسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے پیش آتی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار عدنان ٹیپو  شوبز میں آنے سےقبل فوج میں بھرتی ہوگئے تھے، وہاں کی پابندیاں دیکھ کروہ آرمی کی نوکری چھوڑ آئے تھے،اس بارے انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ٹیسٹ پاس کیا آرمی میں میرا سلیکشن ہوگیا تھا لیکن بھاگ آیا’بھگوڑوں‘میں شامل ہوگیا۔

یاد رہے کہ اداکار عدنان ٹیپو کے بڑے بھائی پاک آرمی میں بطور میجر کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے اداکار عدنان نے خیال کیا کہ آرمی کی زندگی آسان ہے اور وہ اس موحول میں آسانی کے ساتھ ایڈجسٹ ہوجائیں گے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا، آج ان کےلاکھوں مداح ہیں جو ان کی اداکاری سے محظوظ ہورہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer