سٹی 42: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوالی۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ c سینٹر میں موجود کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔
بشری انصاری نے اس ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں آج کورونا ویکسین لگوا رہی ہوں تاکہ خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو عالمی وبا سے بچا سکوں۔ اُنہوں نے اپنے مخصوص خوشگوار انداز میں کہا کہ کو رونا ویکسین لگوانے کے بعد پہلی بار مجھے سینئر سیٹیزن ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے اور اس سے پہلے سینئر سٹیزن ہونے کا فائدہ کبھی نہیں ہوا ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ’جو بھی 60 سال کا شہری ہے اُسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔ اپنی ویڈیو کے عنوان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ، ارمینا رانا خان اور ریما خان بھی کورونا ویکسین لگواچکی ہیں ۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے دوسرے مرحلے کا آغا زہوچکا ہے جس کے تحت 60 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگواسکتے ہیں۔
View this post on Instagram