کورونا نے انسانی زندگیاں نگلنا نہ چھوڑیں،مزید سینکڑوں شکار

کورونا نے انسانی زندگیاں نگلنا نہ چھوڑیں،مزید سینکڑوں شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 ’ کورونا نے انسانی زندگیاں نگلنا نہ چھوڑیں، مزید14افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 15کی حالت نازک ،شہرمیں 931افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف جبکہ152افراد آئی سی یو میں داخل  ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہرسنگین ہو گئی جس کے باعث شہرمیں مزید14افراد کی جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ152افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔متاثرہ افراد میں سے 15کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔ شہرمیں مزید931افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہواہے۔
کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت بھی مرض کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ٹیوٹا کے 10ملازمین بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہیں۔ شہرکے13علاقوں میں لاک ڈاؤن کا دوسرا روز وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے حکومت مزید اقدامات کر رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 508 اموات ہو چکیں، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 70ہزار 982 ہوگئی۔این سی او سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 5ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40ہزار 564 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 10 ہزار 952 ہوگئی ہے۔کوروناکے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔