(سعود بٹ) کورونا وائرس کی پیش نظر محکمہ پی ٹی سی ایل میں شفٹیں محدود کرنے پر غور شروع کردیا۔
پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر سے ماتحت ڈیپارٹمنٹس سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق صارفین کو انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس فراہمی یقینی بنانے کیلئے محدود شفٹوں میں کام کرنے کے حوالہ تجاویز مانگی گئیں۔شہر سمیت ملک بھر میں کسٹمر کیئر سینٹر کے معاملات چلانے کے حوالہ سے فیصلہ بھی کل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ماتحت ڈیپارٹمنٹس اپنی تجاویز ہیڈ کوارٹر کو فراہم کریں گے جس کے بعد آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔